وادی تیراہ :پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی جارحیت، پاک فوج کا دندان شکن جواب، کئی پوسٹیں تباہ

ضلع خیبرکے علاقے وادی تیراہ میں پاک افغان سرحد پرافغان طالبان کی جانب سے کی جانے والی اشتعال انگیزی اور جارحیت کا پاک سیکیورٹی فورسز نے منہ توڑ جواب دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاک سکیورٹی فورسز نے مؤثر اور بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے افغان طالبان کی متعدد جنگی پوسٹیں مکمل طور پر تباہ کر دیں اور ان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

اس کارروائی کے نتیجے میں متعدد طالبان کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں جبکہ شدید جوابی کارروائی کے باعث کچھ افغان طالبان اپنی پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہونے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

قبل ازیں تیراہ میں افغان فورسز کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ شروع کیا گیا جس پر پاک فوج نے بھرپور اور مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کو خاموش کروا دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق افغان سرحد کی جانب سے پاکستانی چوکیوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی جس کے جواب میں افواجِ پاکستان نے فوری طور پر توپ خانے کا استعمال کرتے ہوئے دشمن کے مورچوں کو نشانہ بنایا۔

Scroll to Top