انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کھلاڑیوں کی نئی ٹی 20 رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق پاکستانی آل راؤنڈر صائم ایوب ٹاپ پوزیشن سے محروم ہو گئے ہیں۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین فہرست میں زمبابوے کے سکندر رضا نے شاندار کارکردگی کی بدولت صائم ایوب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ اس تبدیلی کے بعد صائم ایوب تنزلی کا شکار ہو کر آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں اب دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ٹی 20 ورلڈ کپ،انگلینڈ سے شکست کے بعد پاکستان سیمی فائنل کس صورت میں کھیل سکتا ہے؟
دوسری جانب بیٹرز کی رینکنگ میں پاکستان کے صاحبزادہ فرحان کے لیے اچھی خبر سامنے آئی ہے، وہ دو درجے بہتری کے بعد اب تیسری پوزیشن پر براجمان ہو گئے ہیں۔
بیٹرز کی فہرست میں جنوبی افریقہ کے ابھرتے ہوئے کھلاڑی ڈیوالڈ بریوس نے بھی اپنی کارکردگی کے بل بوتے پر ٹاپ 10 میں جگہ بنا لی ہے۔





