مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں آج کمی ، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا ؟ جانئے

مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں آج کمی ، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا ؟ جانئے

سونے کی قیمت میں سات روزہ اضافہ ختم، 700 روپے کی معمولی کمی ،عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 7 ڈالر سستا ہو کر 5178 ڈالر پر پہنچ گیا

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مسلسل سات روز تک اضافے کے بعد آج پہلی مرتبہ کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 700 روپے کی کمی سے 540,562 روپے پر آگیا۔ 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 600 روپے کی کمی دیکھی گئی اور یہ 463,444 روپے ہو گئی۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھنے میں آئی ہے اور فی تولہ چاندی 350 روپے کم ہو کر 9,204 روپے ہو گئی۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا بھی 7 ڈالر سستا ہو کر 5,178 ڈالر پر پہنچ گیا، جس سے مقامی مارکیٹ پر اثر پڑا اور قیمتوں میں معمولی کمی ہوئی۔

سونا اور چاندی کی قیمتوں میں اس تبدیلی کے بعد سرمایہ کار اور صرافہ مارکیٹ کے تاجروں کی دلچسپی بڑھ گئی ہے، کیونکہ سرمایہ کاری کے لیے سونے کی قیمت میں کمی اکثر خریداری کا موقع فراہم کرتی ہے۔

Scroll to Top