عوام کا سمندر سڑکوں پر: افغان بزدلی کے خلاف کراچی کی شاہراہیں پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھیں

اسلام آباد:  ملک بھر خصوصاً کراچی میں عوام کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی اور پاک فوج کی کامیاب کارروائی پر بھرپور حمایت کا اظہار کیا۔

مظاہرین نے پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے جبکہ شہر کی اہم شاہراہیں قومی پرچموں سے سج گئیں۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے بروقت اور مؤثر جواب دے کر دشمن کو بھاگنے پر مجبور کر دیا اور ملکی سرحدوں کا بھرپور دفاع کیا۔

عوام نے افواجِ پاکستان کی پیشہ ورانہ مہارت، جرات اور قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اپنی بہادر فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاک فوج کا افغانستان پر حملہ، پاک فضائیہ کا قندھار پر دھاوا، افغان طالبان غاروں میں پناہ لینے لگے

ریلیوں میں شریک شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا اور پاکستان کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ مقررین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ قوم متحد ہے اور ملکی دفاع کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہے۔

شہر کی مختلف شاہراہوں پر نکالی گئی ریلیوں میں نوجوانوں، بزرگوں اور خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور پاک فوج سے اپنی محبت اور یکجہتی کا اظہار کیا۔

Scroll to Top