غلام خان میں پاک فوج کا تابڑ توڑ حملہ، طالبان رجیم کی IAG پوسٹ تباہ

غلام خان: پاکستانی سکیورٹی فورسز نے غلام خان کے قریب ترخوبی کمپلیکس کے پیچھے دشمن کی گاڑیوں اور شدت پسندوں کے ٹھکانے نشانہ بنا کر مکمل طور پر تباہ کر دیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران دشمن کے IAG عناصر کو بھاری نقصان پہنچا اور ان کی پوزیشن مکمل طور پر ناکارہ ہو گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ یہ کارروائی طالبان رجیم کی بلااشتعال جارحیت کے جواب میں کی گئی اور اس سے یہ واضح ہو گیا کہ سرحد پر میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کا انجام صرف تباہی ہے۔

پاک فوج کی بروقت اور مؤثر کارروائی نے دشمن کی دفاعی پوزیشنوں کو شدید نقصان پہنچایا اور خطے میں سیکیورٹی کی صورتحال کو مستحکم کیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق غلام خان میں دشمن کی IAG پوسٹ تباہ کر دی گئی اور شدت پسندوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔

اس کارروائی سے نہ صرف دشمن کی کارروائیوں کا سدِ باب ہوا بلکہ سرحدی علاقوں میں پاک فوج کی برتری اور پیشہ ورانہ صلاحیت بھی واضح ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں : پاک افغان کشیدگی، ترکیہ اور قطر نے پاکستان اور افغانستان سے رابطے تیز کر دیے

پاک فوج نے کہا ہے کہ یہ کارروائیاں دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو کمزور کرنے اور پاکستان کی سرحدوں کی حفاظت کے لیے مسلسل جاری رہیں گی۔

یہ اقدام خطے میں امن و استحکام قائم رکھنے، دشمن کو سبق سکھانے اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے ناگزیر اور فیصلہ کن ہے۔

ویڈیو فوٹیج میں بھی دشمن کی گاڑیوں کی تباہی اور پاک فوج کے جوانوں کی مؤثر کارروائی واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے، جو عوامی اعتماد اور افواج پاکستان کے جذبہ قربانی کی عکاسی کرتی ہے۔

Scroll to Top