وزیراعظم کا سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک رابطہ، ایران پر حملے سے پیدا ہونے والی کشیدگی، خلیجی ممالک پر حملوں کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے جس میں انہوں نے ایران پر اسرائیلی حملے اور خلیجی خطے میں ہونے والی حالیہ کارروائیوں کے بعد پیدا ہونے والی خطرناک علاقائی کشیدگی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

وزیراعظم نے اس مشکل گھڑی میں سعودی عرب اور برادر خلیجی ممالک کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پاکستان اپنے بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے اور خطے میں امن کے قیام کے لیے ہر ممکن تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

گفتگو کے دوران وزیراعظم نے دعا کی کہ رمضان المبارک کی برکتیں خطے میں سکون اور استحکام کا باعث بنیں جبکہ دونوں رہنماؤں نے موجودہ سنگین صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بحران کے پرامن حل کی ضرورت پر زور دیا ہے تاکہ خطے کو مزید کسی بڑی تباہی سے بچایا جا سکے۔

Scroll to Top