ٹھل سیکٹر میں پاک فوج کی کارروائی! ٹی ٹی اے کی پوسٹیں تباہ، 5 خوارج ہلاک، پاکستانی جھنڈا سر بلند

ٹھل سیکٹر میں پاک فوج کی کارروائی! ٹی ٹی اے کی پوسٹیں تباہ، 5 خوارج ہلاک، پاکستانی جھنڈا سر بلند

پاکستانی سکیورٹی فورسز نے ٹھل سیکٹر میں دہشت گرد تنظیم ٹی ٹی اے (تحریک طالبان افغانستان) کے خوارج کی جانب سے دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی۔ 2 سے 3 مارچ کی درمیانی رات، دہشت گردوں نے سرحدی علاقے میں داخل ہونے کی کوشش کی، جس کے جواب میں پاک فوج اور دیگر سکیورٹی اداروں نے اپنی پوسٹوں سے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے ٹی ٹی اے کے خوارج کی پیش قدمی روک دی۔

ذرائع کے مطابق، پاکستانی سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی پوسٹوں پر تمام دستیاب ہتھیاروں سے فائر کھول کر ان کے حملے کو ناکام بنایا۔ اس کے بعد آج صبح، پاک فوج کے بہادر جوانوں نے بارڈر ایک بار پھر کراس کیا اور اس پوسٹ کو قبضے میں لے کر پاکستان کا جھنڈا سربلند کیا، جس سے دشمن کی ہمت پست ہوئی۔

مزید برآں، فورسز نے تین مزید قریبی ٹی ٹی اے کی پوسٹوں کو دھماکوں کے ذریعے تباہ کر دیا تاکہ وہ دوبارہ استعمال کے قابل نہ رہیں۔ اس کارروائی میں پانچ دہشت گرد ہلاک ہوئے، جبکہ باقی اپنی لاشیں چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاک فوج اپنی سرحدوں کے دفاع کے لیے ہر وقت چوکس ہے اور کسی بھی دشمن کی حرکت کو بلا اشتعال برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اس کامیاب کارروائی سے سرحدی علاقے میں سکیورٹی کی صورتحال مستحکم ہوئی اور پاکستانی جھنڈا ایک بار پھر سر بلندی کے ساتھ لہرا دیا گیا۔

Scroll to Top