ٹی 20 ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل! آج کون کونسی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی؟ شائقین کیلئے اہم خبر آگئی

ٹی 20 ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل! آج کون کونسی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی؟ شائقین کیلئے اہم خبر آگئی

Pakistan SCO Summit 2026

آج کولکتہ میں آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔

ایونٹ میں جنوبی افریقا کی ٹیم سیمی فائنل میں ناقابل شکست حیثیت کے ساتھ پہنچی ہے۔ ابتدائی مرحلے میں اس نے اپنے تمام چار میچ جیت کر نیوزی لینڈ، افغانستان، متحدہ عرب امارات اور کینیڈا کو مات دی۔ سُپر ایٹ مرحلے میں بھی جنوبی افریقا نے بھارت، ویسٹ انڈیز اور زمبابوے کو شکست سے دوچار کیا۔ تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ ناک آؤٹ مرحلے میں جنوبی افریقا اکثر اپنا ردھم کھو دیتی ہے، جس کی وجہ سے فیورٹ ہونے کے باوجود ایونٹ سے باہر ہو جاتی ہے۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ کی ٹیم نے ابتدائی مرحلے میں تین میچز جیتے جبکہ سُپر ایٹ مرحلے میں ایک جیتا، ایک ہارا اور ایک میچ غیر فیصلہ کن رہا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم کی خاص پہچان اس کے مضبوط آل راؤنڈرز ہیں، جن میں ڈیرل مچل، گلین فلپس، مچل سینٹنر، میک کونچی اور چیپمین شامل ہیں، جو ٹیم کو متوازن اور جارحانہ بناتے ہیں۔

شائقین آج کولکتہ میں ہونے والے اس سنسنی خیز مقابلے سے بھرپور لطف اندوز ہو سکتے ہیں، جہاں دونوں ٹیمیں عالمی اعزاز کے لیے زور آزمائی کریں گی۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top