مذاکرات کے دوران جنگ، ٹرمپ پر اعتماد نہیں، ملیحہ لودھی

اسلام آباد: سابق پاکستانی سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ ایران، اسرائیل اور امریکہ کے درمیان جاری کشیدگی میں کوئی بھی ملک جنگ رکوانے یا ثالثی کے لیے سنجیدہ اقدامات نہیں کر رہا، جس کی بڑی وجہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر اعتماد کا فقدان ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ صدر ٹرمپ بیک وقت مذاکرات کرتے بھی ہیں اور جنگ کے اقدامات بھی اٹھاتے ہیں، جس کی وجہ سے کسی کو ان پر اعتماد نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہی صورت حال عالمی سطح پر کشیدگی بڑھانے کا سبب بن رہی ہے۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ائیرمارشل (ریٹائرڈ) ارشد ملک نے کہا کہ ایران کی نئی قیادت کو ایرانی عوام کی مکمل حمایت حاصل ہے اور اس کے نتیجے میں ایران میں رجیم چینج کے امکانات تقریباً ختم ہو گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ صورتحال خطے میں طاقت کے توازن کو مزید پیچیدہ بنا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم کے خطاب کے بعد مرکزی مسلم لیگ نے سخت ردعمل دے دیا

وائس ایڈمرل (ریٹائرڈ) محمد سلیم نے بھی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایران اور خلیجی ممالک کے درمیان کوئی براہ راست تصادم ہوا تو وہ وہی کھیل کھیلیں گے جو اسرائیل چاہتا ہے، یعنی خطے میں مزید عدم استحکام پیدا ہوگا۔

ڈاکٹر ملیحہ لودھی، ائیرمارشل ارشد ملک اور وائس ایڈمرل محمد سلیم کی رائے کے مطابق موجودہ صورتحال میں پاکستان سمیت دیگر خطائی ممالک کو محتاط رویہ اختیار کرنا چاہیے تاکہ کسی بھی غیر متوقع واقعے کے اثرات سے بچا جا سکے۔

Scroll to Top