وزیراعلیٰ سہیل آ فریدی چھا گئے! پشاور میں دوسرا رنگ روڈ منصوبہ، لاگت کتنی ہوگی؟جانئے

وزیراعلیٰ سہیل آ فریدی چھا گئے! پشاور میں دوسرا رنگ روڈ منصوبہ، لاگت کتنی ہوگی؟جانئے

پشاور کے شہری علاقوں میں ٹریفک اور نقل و حمل کے مسائل کے حل کے لیے دوسرا رنگ روڈ منصوبہ زیر غور ہے، جس پر ابتدائی تخمینہ لاگت 50 سے 60 ارب روپے تک پہنچنے کا امکان ہے۔ یہ منصوبہ پشاور کے جنوبی علاقوں کو کور کرے گا اور شہر کے ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنے کے ساتھ تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت پشاور کے جنوبی حصے کے لیے آؤٹر رنگ روڈ منصوبے پر ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں منصوبے کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ مجوزہ دوسرا رنگ روڈ تقریباً 31 کلومیٹر طویل ہوگا اور شہر کے مختلف جنوبی علاقوں سے گزرے گا۔

وزیراعلیٰ نے عوام کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے منصوبے میں موزوں انٹرچینجز شامل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ منصوبے کی منصوبہ بندی مستقبل کی ضروریات کے مطابق کی جائے۔ انہوں نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) سے رابطہ کر کے پشاور بس ٹرمینل پر انٹرچینج کے قیام کے لیے اقدامات کرنے کی بھی ہدایت دی، تاکہ ٹریفک شہر میں داخل ہوئے بغیر براہ راست بس ٹرمینل تک پہنچ سکے۔

اجلاس میں نئے رنگ روڈ پر بی آر ٹی ٹریک کے امکانات کا بھی جائزہ لینے کی ہدایت دی گئی تاکہ شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ کے نظام کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ منصوبے کے مکمل ہونے کے بعد یہ پشاور کے جنوبی علاقوں میں نقل و حمل کو تیز کرنے، شہری سہولیات بہتر بنانے اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

بریفنگ کے مطابق منصوبے کو تقریباً تین سال کے اندر مکمل کرنے کی تجویز زیر غور ہے، جس سے پشاور کے شہری علاقوں میں ٹریفک کے مسائل کم کرنے اور شہر کی ترقی کے نئے راستے کھلنے کی توقع ہے۔

Scroll to Top