باجوڑ: ضلع باجوڑ میں وزیر اعلیٰ رمضان پیکج کے تحت امدادی رقم کی تقسیم کے دوران ایک ہی خاندان کے متعدد افراد کے نام سامنے آنے پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔
مقامی صحافی ذاہد جان ذرائع کے مطابق اس فہرست میں شامل افراد کا تعلق موجودہ رکن صوبائی اسمبلی انور زیب خان کے ایک کارکن کے خاندان سے بتایا جا رہا ہے۔
اطلاعات کے مطابق خاندان کے جن افراد کے نام سامنے آئے ہیں ان میں اصف خان ولد عبدالطیف، عمادالدین ولد عبدالطیف، نیلوفر بنت عبدالطیف، عبدالطیف ولد عبدالبصر، گل شان زیبہ زوجہ عبدالطیف، افتخار ولد عبدالبصر اور نثار احمد ولد عبدالبصر سمیت دیگر افراد شامل ہیں۔
وزیر اعلیٰ رمضان پیکج
باجوڑ ،خاندان نمبر1 اصف خان والد عبدالطیف عمادالدین والد عبدالطیف نیلو فر والد عبدالطیف عبدالطیف والد عبدالبصر گل شان زیبہ شوہر عبدالطیف افتخار والد عبدالبصر نثار احمد والد عبدالبصر وغیرہ
یہ موجودہ MPA انورزیب خان کے ایک کارکنون کا خاندان یے pic.twitter.com/VSxRbYRaBx— Zahid Jan (@zahidjan22) March 12, 2026
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک ہی خاندان کے کئی افراد کا امدادی فہرست میں شامل ہونا شفافیت پر سوال کھڑے کرتا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ امدادی پیکج کا مقصد مستحق اور غریب خاندانوں کی مدد کرنا ہے، اس لیے اس عمل کو مکمل طور پر شفاف ہونا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں : نادرا اور بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام سے متعلق بڑی خبر سامنے آگئی
دوسری جانب متاثرہ افراد اور مقامی شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے کی مکمل تحقیقات کی جائیں تاکہ یہ واضح ہو سکے کہ آیا واقعی ایک ہی خاندان کے متعدد افراد کو غیر معمولی طور پر فائدہ پہنچایا گیا یا نہیں۔
مقامی حلقوں کے مطابق اگر بے ضابطگیاں ثابت ہوئیں تو ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے تاکہ مستقبل میں امدادی سکیموں کی تقسیم شفاف طریقے سے ہو سکے اور حقیقی مستحقین تک امداد پہنچ سکے۔





