ایران نے خارگ آئل ٹرمینل پر حملے کی صورت میں فیصلہ کن جواب کا عندیہ دے دیا

تہران: ایران نے اپنے اہم تیل برآمدی مرکز خارگ آئل ٹرمینل پر کسی بھی ممکنہ حملے کی صورت میں بھرپور اور فیصلہ کن جواب دینے کی خبردار کر دیا ہے۔

ایرانی افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شکارچی نے ایک بیان میں واضح کیا کہ اگر امریکا یا کوئی اور ملک خارگ میں ایران کے تیل تنصیبات پر حملہ کرے گا تو ایران کے ردعمل میں اس ملک کی توانائی کے مراکز کو نشانہ بنایا جائے گا۔

جنرل شکارچی نے کہا کہ ایرانی فوج جب بھی کسی معاملے پر وارننگ دیتی ہے تو اس پر عمل بھی کرتی ہے اور پڑوسی ممالک کو پیغام دیا کہ جو بھی امریکا کے حملے کے لیے اپنی سرزمین استعمال کرے گا، اسے ایران کے ممکنہ جوابی حملے کا خطرہ معلوم ہونا چاہیے۔

یہ بیان امریکی صدر کی جانب سے ایک روز قبل خارگ جزیرے پر حملے کے اشارے کے بعد سامنے آیا۔

یاد رہے کہ خارگ جزیرہ ایران کے ساحل سے تقریباً 15 ناٹیکل میل دور واقع ہے اور ملک کا سب سے بڑا تیل برآمدی مرکز سمجھا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ڈھاکہ ون ڈے میں سلمان آغا کے رن آؤٹ پر ایم سی سی کا مؤقف سامنے آ گیا

اس جزیرے کے ذریعے ایران کی تقریباً 90 فیصد خام تیل کی برآمدات ہوتی ہیں، جس کی وجہ سے یہ تیل کی عالمی مارکیٹ کے لیے بھی اہمیت کا حامل ہے۔

ایران کی طرف سے یہ بیان عالمی سطح پر تناؤ بڑھا سکتا ہے، خاص طور پر مشرق وسطیٰ میں توانائی کے شعبے اور بین الاقوامی تیل مارکیٹ پر اثر انداز ہونے کے خدشات کے پیش نظر۔

Scroll to Top