غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کیخلاف بڑا ایکشن، مزید 49 افراد ڈی پورٹ

غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 17 گرفتار

Pakistan SCO Summit 2026

صادق آباد کے مختلف علاقوں میں پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ طور پر کومبنگ سرچ آپریشن کیا، جس کے دوران 17 افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران مشتبہ افراد کی جانچ پڑتال اور دستاویزات کی تصدیق کی گئی، اور قانونی تقاضے پورے نہ ہونے پر انہیں گرفتار کر کے تھانہ منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار افراد کے کوائف درج کرنے کے بعد انہیں ہولڈنگ سینٹر بھیج دیا گیا ہے، جہاں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

حکام نے بتایا کہ علاقے میں امن و امان قائم رکھنے اور غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے خلاف کارروائی کے لیے سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری رہے گا۔ شہریوں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ پولیس کی ہدایات پر عمل کریں اور مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع فوراً متعلقہ حکام کو دیں۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top