سونے کی قیمت میں ایک بار بھر اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟جانئے

سونے کی قیمت میں ایک بار بھر اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟جانئے

عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں مسلسل چار روز تک کمی کے بعد سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد سونا 523,762 روپے فی تولہ تک پہنچ گیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 857 روپے اضافے کے ساتھ 449,041 روپے ہو گئی ہے۔

چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا، جہاں فی تولہ چاندی 128 روپے مہنگی ہو کر 8,569 روپے تک جا پہنچی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے، جہاں فی اونس سونا 10 ڈالر مہنگا ہو کر 5,019 ڈالر کا ہو گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اثرات براہ راست مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہو رہے ہیں، جس کے باعث سونے اور چاندی کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

Scroll to Top