افغان سکیورٹی گارڈ نے حقیقت کھول دی،بھارت کے دعوے جھوٹے اور مبالغہ آمیز نکلے

افغان سکیورٹی گارڈ نے حقیقت کھول دی،بھارت کے دعوے جھوٹے اور مبالغہ آمیز نکلے

ایک افغان سکیورٹی گارڈ کے عینی شاہد بیان نے بھارت کے جھوٹے دعووں کی حقیقت کو بے نقاب کر دیا ہے۔ سیکیورٹی گارڈ نے بتایا کہ وہ واقعہ جسے طالبان کی جانب سے ڈرگ ریہیبلیٹیشن سینٹر یا ہسپتال پر حملے کے طور پر پیش کیا جا رہا تھا، حقیقت میں سینٹر سے تقریباً 200 میٹر دور پیش آیا۔

گارڈ کے مطابق، حملے میں صرف معمولی زخمی ہوئے، اور دعووں کے برعکس کسی بڑی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ تمام زخمی افراد کی حالت مستحکم ہے اور وہ محفوظ ہیں۔

اہم بات یہ ہے کہ علاقے میں اینٹی ایئر کرافٹ فائرنگ کی موجودگی نے واضح کر دیا کہ نشانہ بنایا گیا مقام ایک عسکری کمپاؤنڈ تھا، نہ کہ کوئی شہری یا طبی ہسپتال۔

یہ تمام حقائق بھارت کے جھوٹے پروپیگنڈے کو یکسر رد کرتے ہیں، جنہوں نے عالمی رائے عامہ کو یہ دکھانے کی کوشش کی کہ حملہ ایک ہسپتال پر ہوا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عینی شاہد کی یہ رپورٹ جھوٹے دعووئوں کو بے نقاب کرنے کے ساتھ ساتھ طالبان کے پروپیگنڈے کو ناکام ثابت کرتی ہے اور یہ واضح کرتی ہے کہ بھارتی طالبان عالمی سطح پر اپنی من گھڑت کہانیوں کے ذریعے لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

Scroll to Top