ملک بھر بارشوں کا نیا سپیل جاری ہے ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کےمختلف اضلاع میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش کا نیا سلسلہ شروع ہوچکا ہے محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹون کے دوران مزید بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے،
جبکہ بلوچستان کے بعض علاقوں میں بھی بارش متوقع ہے ۔آج شام تک بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے،
پی ڈی ایم اے نے برف باری ، طوفان اور سیلاب کے دوران مسافروں اور سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔





