عیدالفطر پر خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات پر ریکارڈ رش!تین دنوں میں کتنے لاکھ سیاح پہنچے؟ تفصیلات سامنے آ گئی

عیدالفطر پر خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات پر ریکارڈ رش!تین دنوں میں کتنے لاکھ سیاح پہنچے؟ تفصیلات سامنے آ گئی

عیدالفطر کے موقع پر خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات پر سیاحوں کی ریکارڈ آمد دیکھنے میں آئی، جس کے اعداد و شمار خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی نے جاری کر دیے ہیں۔

ڈی جی ٹورازم اتھارٹی کے مطابق، عید کے تین دنوں کے دوران 2 لاکھ 62 ہزار سے زائد سیاح صوبے کے مختلف سیاحتی مقامات کا رخ کر چکے ہیں۔ سب سے زیادہ سیاحوں نے وادی سوات کا رخ کیا، جہاں 1 لاکھ 86 ہزار سے زائد افراد سیر و تفریح کے لیے پہنچے۔ اس کے علاوہ گلیات میں بھی عید کے دوران 51 ہزار 886 سیاحوں کی آمد ریکارڈ کی گئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس عرصے میں 76 غیر ملکی سیاح بھی صوبے کے مختلف سیاحتی مقامات پر موجود رہے اور قدرتی حسن سے لطف اندوز ہوئے۔

سیاحوں کی بڑی تعداد کی آمد سے مقامی سیاحت کو فروغ ملا ہے اور ہوٹلنگ، ریسٹورنٹس اور دیگر متعلقہ شعبوں میں بھی نمایاں سرگرمی دیکھنے میں آئی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح کے سیاحتی رش سے نہ صرف صوبے کی معیشت مضبوط ہوتی ہے بلکہ سیکیورٹی اور انتظامی نظام کی جانچ بھی ہوتی ہے۔

Scroll to Top