صوبائی خزانے پر دباؤ یا حکمت عملی؟ کے پی حکومت نے اربوں کے فنڈز منجمد کر دیے،وجہ کیابنی ؟ جانئے

صوبائی خزانے پر دباؤ یا حکمت عملی؟ کے پی حکومت نے اربوں کے فنڈز منجمد کر دیے،وجہ کیابنی ؟ جانئے

Pakistan SCO Summit 2026

خیبرپختونخوا حکومت نے کفایت شعاری مہم کے تحت مختلف محکموں کے اربوں روپے کے فنڈز عارضی طور پر روکنے کا فیصلہ کر لیا ہے

ذرائع کے مطابق حکومت نے سالانہ ترقیاتی منصوبوں اور جاری اخراجات کے لیے مختص 25 ارب روپے سے زائد فنڈز روک دیے ہیں۔ تاہم محکمہ صحت، بی آر ٹی، ریسکیو سروسز اور پولیس کو اس فیصلے سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد صوبائی خزانے پر کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال کے دوران دباؤ کو کم رکھنا ہے، تاکہ مالی استحکام برقرار رکھا جا سکے۔

دوسری جانب وفاقی حکومت کی جانب سے واجبات کی بروقت ادائیگی نہ ہونے کے باعث صوبے کو مالی مشکلات کا سامنا بھی ہو سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ ماہ کے لیے مختص 61 ارب روپے میں سے صرف 17 ارب روپے ہی جاری کیے گئے، جبکہ تقریباً 40 ارب روپے کی کمی سے مالی دباؤ بڑھنے کا خدشہ ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ترقیاتی اور جاری بجٹ کو عارضی طور پر روکنے کے باوجود محکموں کی کارکردگی متاثر نہیں ہوگی، اور یہ اقدام صرف مالی نظم و ضبط کو بہتر بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top