اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، امن کے قیام کے لیے پاک چین پانچ نکاتی ایجنڈےپر مشاورت

Pakistan SCO Summit 2026

پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی اس گفتگو میں خطے کی بدلتی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ٹیلیفونک رابطے کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کی فوری ضرورت پر زور دیا اور مسائل کے حل کے لیے مذاکرات کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

اس موقع پر خلیج اور مشرق وسطیٰ میں امن کے قیام کے لیے پاک چین پانچ نکاتی اقدام پر بھی خصوصی مشاورت کی گئی۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات کی مضبوطی کا اعادہ کیا اور مستقبل میں بھی باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top