حافظ طاہر اشرفی نے عرب ممالک میں مقیم پاکستانیوں کو خبردار کردیا

اسلام آباد: پاکستان ،امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر ممکنہ حملوں کے پیش نظر چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے عرب اسلامی ممالک میں مقیم پاکستانیوں کے لیے اہم پیغام جاری کیا ہے۔

اپنے ویڈیو بیان میں حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ پاکستان نہ صرف ایران پر حملے کی مذمت کرتا ہے بلکہ اپنے ایرانی بھائیوں کے ساتھ بھی کھڑا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ عرب اسلامی ممالک پر کسی بھی حملے کو بھی پاکستان ناقابل قبول سمجھتا ہے اور ان حملوں کو فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کرتا ہے، بالکل اسی طرح جیسے امریکہ اور اسرائیل سے ایران پر حملے بند کرنے کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم کا پیٹرول کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان

حافظ طاہر اشرفی نے یاد دلایا کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت اور خلیج تعاون کونسل نے بارہا کہا ہے کہ ان کے علاقے ایران کے خلاف استعمال نہیں ہو رہے۔ یہ موقف سعودی ولی عہد محمد بن سلمان، ایرانی صدر اور پاکستان کے وزیر خارجہ اور وزیراعظم نے بھی پارلیمنٹ میں بیان کیا ہے۔

انہوں نے عرب ممالک میں مقیم پاکستانیوں سے اپیل کی کہ وہ مقامی قوانین کی مکمل پاسداری کریں۔ کسی بھی پابندی جیسے ویڈیو بنانا، تصویر لینا یا ممنوعہ مواد شیئر کرنے سے گریز کریں۔

حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ تقریباً 50 ملین پاکستانی اس وقت عرب اسلامی ممالک میں کام کر رہے ہیں اور پاکستان کو کوئی ایسا اقدام نہیں کرنا چاہیے جو ان کی مشکلات کا باعث بنے۔

چیئرمین پاکستان علما کونسل نے مزید کہا کہ الحمدللہ، پاکستان کی عالمی سطح پر باوقار حیثیت ہے اور دنیا کی نظریں اسلام آباد پر مرکوز ہیں۔

انہوں نے فیلڈ مارشل حافظ آصف منیر، وزیراعظم میاں شہباز شریف اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی عالمی سطح پر کوششوں کو سراہا۔

انہوں نے عرب اسلامی ممالک، خصوصاً خلیجی ممالک میں پاکستانیوں کی حفاظت اور تعاون پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمیشہ اپنے اسلامی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے اور اس تعلق کو ایمان اور عقیدت کے بنیاد پر مضبوط رکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں  : پشاور میں ایس ایس سی امتحانات کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ

حافظ طاہر اشرفی نے خاص طور پر سعودی عرب کی مقدس سرزمین کے حوالے سے کہا کہ ہمارا تعلق صرف سفارتی یا جغرافیائی مفادات تک محدود نہیں بلکہ یہ تعلق ایمان، عقیدت اور محبت کا ہے۔ ہر مشکل اور آسان وقت میں پاکستان اور عرب ممالک ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

انہوں نے پاکستانیوں سے تاکید کی کہ مقامی قوانین کی پابندی کرتے ہوئے ہر ممنوعہ عمل سے گریز کریں تاکہ پاکستان کی پالیسی ہر جگہ قابل احترام رہے۔

حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ پاکستان نہ صرف عرب اسلامی ممالک کے ساتھ تعاون کرتا رہا ہے بلکہ ایران کے ساتھ بھی اسلامی بھائیانہ تعلق قائم رکھتا ہے، اور ہمارا مقصد عالمی امن اور تعاون کو فروغ دینا ہے۔

آخر میں انہوں نے حرمین شریفین، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے حوالے سے کہا کہ پاکستان کا سب کچھ حرمین شریفین کے لیے وقف ہے اور کسی کو اس میں کوئی غلط فہمی نہیں ہونی چاہیے۔

Scroll to Top