نوشہرہ میں افسوسناک حادثہ، شادی کی خوشیاں غم میں بدل گئیں

نوشہرہ کے علاقے مصری بانڈہ بائی پاس کے مقام پر المناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں ایک جواں سالہ لڑکی جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 10 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

مردان کے علاقے محبت آباد سے تعلق رکھنے والا ایک خاندان شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے جا رہا تھا کہ ان کی سواری لوڈر موٹر سائیکل رکشہ کے بریک اچانک فیل ہوگئے، بریک فیل ہونے کے باعث رکشہ بے قابو ہو کر سڑک سے قریبی کھیتوں میں جا گرا۔

حادثے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے متعدد افراد زخمی ہوئے، اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 نوشہرہ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا۔

یہ بھی پڑھیں: صوابی،مدرسہ طالب علم کے ساتھ افسوسناک واقعہ

ہسپتال میں دورانِ علاج لڑکی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی جبکہ دیگر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

پولیس نے حادثے کی ابتدائی رپورٹ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Scroll to Top