اسلام آباد: اسلام آباد میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں ہونے والے حالیہ مذاکرات کوئی ایک وقتی واقعہ نہیں بلکہ ایک جاری رہنے والا سفارتی عمل ہے، جس نے دونوں ممالک کے درمیان ایک مضبوط ڈپلومیٹک فریم ورک کی بنیاد رکھ دی ہے۔
ایرانی سفیر نے اپنے ایکس (سابق ٹوئٹر) پیغام میں کہا کہ اگر دونوں ممالک باہمی اعتماد کو مزید مضبوط کریں اور نیک نیتی کے ساتھ آگے بڑھیں تو یہ عمل پاکستان اور ایران کے مشترکہ مفادات کے لیے ایک پائیدار اور مؤثر فریم ورک میں تبدیل ہو سکتا ہے۔
The Islamabad Talks is “not an event but a process.”
The Islamabad Talks laid the foundation for a diplomatic process that, if trust and will are strengthened, can create a sustainable framework for the interests of all parties.I would like to express my gratitude to the… pic.twitter.com/qzCb1xYzPh
— Reza Amiri Moghadam (@IranAmbPak) April 12, 2026
انہوں نے پاکستان کی قیادت کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ برادر ملک پاکستان، خصوصاً وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے خیرسگالی اور سہولت کاری کے جذبے کے تحت ان مذاکرات کے انعقاد میں اہم کردار ادا کیا۔
رضا امیری مقدم نے پاکستانی حکومت، مسلح افواج، پولیس اور دیگر سکیورٹی اداروں کی کوششوں کو بھی سراہا اور کہا کہ ان اداروں کی محنت کے باعث مذاکرات ایک پرامن، منظم اور محفوظ ماحول میں منعقد ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں : پاسدارانِ انقلاب ایران کا امریکی صدر ٹرمپ کے بیان پر سخت ردعمل
ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے دوران دونوں فریقوں کو مساوی سہولیات فراہم کی گئیں اور ایک ایسا ماحول یقینی بنایا گیا جہاں اعتماد، نظم و ضبط اور تحفظ کو ترجیح دی گئی۔
ایرانی سفیر کے مطابق ایران کی اعلیٰ سطحی مذاکراتی ٹیم نے بھرپور اعتماد، وقار اور عوامی مفادات کو سامنے رکھتے ہوئے مذاکرات میں حصہ لیا۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی وفد نے اس بات کو یقینی بنایا کہ قومی مفادات اور عوام کے جائز حقوق کا تحفظ ہر صورت مقدم رہے۔
یہ مذاکرات دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور مستقبل میں تعاون کے نئے راستے کھولنے کی سمت ایک اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔





