ہارورڈ یونیورسٹی میں پاکستان کا نام نمایاں، عالمی سطح پر اہم ملک قرار دے دیا گیا

امریکا کی معروف تعلیمی درسگاہ ہارورڈ یونیورسٹی میں منعقدہ پاکستان کانفرنس کے دوران امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے اہم خطاب کرتے ہوئے پاکستان کو عالمی سطح پر ایک باصلاحیت اور کلیدی ملک قرار دیا ہے۔

اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مثبت سفارتی کوششوں کے باعث اسے امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات میں سہولت کار کا کردار ملا، جو عالمی برادری کے اعتماد کا واضح ثبوت ہے۔

سفیر پاکستان نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں شامل رہا ہے اور اس نے اس جنگ میں بھاری قیمت ادا کی، تاہم قوم اب بھی اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے پرعزم ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد معاہدہ آخری مرحلے میں کیوں رک گیا؟ ایران کا امریکا پر بڑا ردعمل سامنے آگیا

انہوں نے پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان معاشی اور سفارتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔

رضوان سعید شیخ نے امریکی تاجروں اور سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے تاکہ ملک میں معاشی استحکام اور ترقی کے نئے مواقع پیدا کیے جا سکیں۔

Scroll to Top