وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر قیام امن کیلئے کوششیں کررہے ہیں،محسن نقوی

وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر ملک میں قیام امن کے لیے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس کا سہرا قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جاتا ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ بھارت اس وقت فیول کی کمی کا شکار ہے جہاں عوام پٹرول پمپس پر لمبی قطاروں میں کھڑے ہیں جبکہ پاکستان کو اس حوالے سے کسی مسئلے کا سامنا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلے کیے جا رہے ہیں، تاہم عالمی صورتحال کے باوجود پی ایس ایل کا کامیاب انعقاد ایک بڑی کامیابی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شکریہ پاکستان، شکریہ فیلڈ مارشل، ایرانی میڈیا پر پاکستان کے حق میں نغمہ جاری

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا پی ایس ایل شیڈول تبدیل نہیں ہوگا اور ایونٹ اپنے مقررہ شیڈول کے مطابق جاری رہے گا۔

چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ وہ وزیر اعظم سے درخواست کریں گے کہ شائقین کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت دی جائے۔

Scroll to Top