خیبرپختونخوا میں افسران کے تبادلے

محمد اعجاز آفریدی
پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے 6 افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کردئیے ۔ اس سلسلے میں ہیومن ریسورس مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے اعلامیہ جاری کردیا۔

جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق تعیناتی کے منتظر گریڈ 19کے پی ایس ایم ایس الطاف حسین کو ڈائریکٹر اربن ایریا ڈویلپمنٹ اتھارٹی سوات لگایاگیاہے ، اسی طرح ایچ آر ایم ڈیپارٹمنٹ میں تعیناتی کے منتظر گریڈ 19 کی پی ایم ایس آمنہ آمین کو ڈائریکٹر اربن ایریا ڈویلپمنٹ اتھارٹی صوابی تعینات کیا گیاہے۔

ڈپٹی سیکرٹری محکمہ آبپاشی گریڈ 18 کے جان محمد کو ڈائریکٹر اربن ایریا ڈویلپمنٹ اتھارٹی مردان تعینات کیاگیاہے ، ایک اور اعلامیہ کے مطابق گریڈ 18 میں ترقی پانے کے بعد تین پی ایم ایس افسران کے خدمات ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی کے حوالے کئے گئے ہیں۔

ان افسران میں سیکشن آفیسر آر آر ایس سونیا ناز،سیکشن آفیسر فنانس عدنان خان اور اسسٹنٹ کمشنر جمرود خیبرخیام ناصر شامل ہیں۔

Scroll to Top