پی ٹی آئی کا مردان میں بڑا جلسہ، کارکنان کی قافلوں کی صورت میں آمد، چچا نورالدین کا اہم بیان سامنے آگیا۔
پاکستان تحریک انصاف آج مردان میں ایک بڑا سیاسی جلسہ منعقد کر رہی ہے، جس کے لیے مختلف علاقوں سے کارکنان قافلوں کی صورت میں جلسہ گاہ کی طرف روانہ ہو رہے ہیں۔پارٹی کارکنان کی بڑی تعداد مختلف شہروں اور دیہی علاقوں سے مردان پہنچ رہی ہے۔
اس موقع پر چچا نورالدین، جو عمران خان کے لیے جوتے تیار کرتے ہیں، نے پختون ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ 2014 سے عمران خان کے ساتھ وابستہ ہیں اور ہر جلسے میں شرکت کی کوشش کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ “میں نے ہمیشہ عمران خان کے جلسوں میں شرکت کی ہے اور ان کے ساتھ کھڑا رہا ہوں۔” انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال میں عوام عمران خان اور بشریٰ بی بی کی رہائی کے لیے نکل رہے ہیں۔
چچا نورالدین نے یہ بھی مؤقف اختیار کیا کہ پنجاب میں جلسوں کی اجازت نہ ملنے کے باعث پارٹی خیبر پختونخوا میں اپنے سیاسی اجتماعات منعقد کر رہی ہے۔





