دو سال گزر گئے مگر کچھ نہ ہوا! جلسے کے بعد احتساب ہوگا، شاہ زیب خان کا بڑا انکشاف سامنے آگیا

دو سال گزر گئے مگر کچھ نہ ہوا! جلسے کے بعد احتساب ہوگا، شاہ زیب خان کا بڑا انکشاف سامنے آگیا

رجسٹریشن اور موبلائزیشن پر سوالات، انصاف یوتھ ونگ صدر شاہ زیب خان کا گڈ گورننس سے متعلق سخت مؤقف

انصاف یوتھ ونگ پشاور کے صدر شاہ زیب خان نے تنظیمی سرگرمیوں اور گورننس کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ رجسٹریشن اور موبلائزیشن کے نام پر دو سال گزر جانے کے باوجود عملی طور پر کوئی نمایاں پیش رفت نہیں ہو سکی

انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے مطابق اب نہ ٹائیگر فورس کی ضرورت ہے اور نہ ہی امن فورس کی، بلکہ وقت کو ضائع کیے بغیر عملی اقدامات پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ شاہ زیب خان نے کہا کہ کارکنان تیار ہیں لیکن لیڈرشپ کو بھی دلیری کے ساتھ فیصلے کرنا ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ تنظیمی سطح پر صرف رجسٹریشن کے عمل میں وقت ضائع نہیں کیا جانا چاہیے بلکہ عوامی مسائل کے حل کے لیے عملی حکمتِ عملی اپنانی چاہیے۔

شاہ زیب خان نے مزید کہا کہ اگر حالیہ جلسے کے بعد بھی گڈ گورننس میں بہتری نہ لائی گئی تو پھر قیادت سے سوالات کیے جائیں گے اور کارکردگی کا احتساب کیا جائے گا۔

سیاسی حلقوں کے مطابق نوجوان قیادت کی جانب سے اس طرح کے بیانات پارٹی اندرونی دباؤ اور کارکردگی سے متعلق بڑھتے ہوئے سوالات کی عکاسی کرتے ہیں۔

Scroll to Top