400 کلوچاندی فراڈ،کسٹم کے 6افسران معطل

کاشف الدین سید

پاکستان کسٹمز نے 400 کلو گرام چاندی کے فراڈ میں ملوث گریڈ 16 سے گریڈ 20 تک کے مزید 5 افسران اور پشاور کسٹمز کلکٹریٹ کے ایک افسر کو معطل کر دیا ہے۔

معطل ہونے والے افسران میں گریڈ 18 کے ڈپٹی کلکٹر، گریڈ 17 کے اسٹنٹ کلکٹر اور گریڈ 16 کے تین افسران شامل ہیں۔

اس سے قبل گریڈ 16 کے 2 افسران کو گرفتار کر کے تحقیقات شروع کی گئی تھیں جس کے بعد مزید شواہد حاصل ہوئے ہیں۔

ان شواہد کی روشنی میں کسٹمز کے مزید افسران اور اہلکاروں کی براہ راست مداخلت، غفلت اور نااہلی کی نشاندہی ہوئی ہے جن کے خلاف اب فوجداری تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق معطل ہونے والے افسران میں پشاور میں تعینات ایک افسر بھی شامل ہے۔ دیگر معطل شدگان میں گریڈ 17 کے اسٹنٹ کلکٹر اور گریڈ 16 کے ریونیو افسران سمیع اللہ ولد عبدالولی اور عارف علی جمانی شامل ہیں۔

Scroll to Top