اسلحہ لائسنس رکھنے والے شہریوں کے لئےبڑی خوشخبری

وفاقی وزارتِ داخلہ کی جانب سے اسلحہ لائسنس کی تجدید کے نظام میں بڑی تبدیلی کر دی گئی ہےجس کے بعد اب شہریوں کو ہر سال لائسنس کی تجدید کرانے کی زحمت نہیں اٹھانی پڑے گی۔

نادرا کے ترجمان کے مطابق، نئے ڈیجیٹل نظام کے تحت وفاقی اسلحہ لائسنس کی میعاد اب پانچ سال مقرر کر دی گئی ہے۔

اس سے قبل تمام لائسنس ہر سال 31 دسمبر کو ختم ہو جاتے تھےجس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ اب یہ لائسنس جاری ہونے یا تجدید کی تاریخ سے اگلے پانچ برس تک موثر رہیں گے۔

اس جدید ڈیجیٹائزڈ نظام کا مقصد شہریوں کو سہولت فراہم کرنا اور تجدید کے طویل عمل کو آسان بنانا ہے۔

اب لائسنس ہولڈرز ایک ہی بار پانچ سالہ مدت کے لیے اپنی دستاویز فعال رکھ سکیں گے جس سے نادرا مراکز پر رش میں بھی کمی واقع ہوگی۔

Scroll to Top