پاکستان تحریک انصاف نے جلسہ کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے 2 مئی کو لاہور میں ایک بڑے عوامی جلسے کے انعقاد کا اعلان کر دیا ہے، جس کے لیے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔

پارٹی ذرائع کے مطابق جلسہ تاریخی مقام مینارِ پاکستان پر منعقد کیا جائے گا، جہاں بڑی تعداد میں کارکنوں کی شرکت متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس جلسے سے سہیل آفریدی خصوصی خطاب کریں گے، جبکہ پارٹی کی دیگر مرکزی و صوبائی قیادت بھی اس موقع پر شریک ہوگی۔

جلسے کو سیاسی طور پر اہم قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ اس کے ذریعے پارٹی اپنی عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنا چاہتی ہے۔

دوسری جانب جلسے کے انعقاد کے لیے قانونی تقاضے بھی پورے کیے جا رہے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف نے ضلعی انتظامیہ سے باضابطہ اجازت حاصل کرنے کے لیے ڈپٹی کمشنر لاہور کو درخواست جمع کرا دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا دورہ پاکستان مؤخر، نیویارک ٹائمز

یہ درخواست پی ٹی آئی لاہور کے صدر میاں اکرم عثمان کی جانب سے جمع کروائی گئی۔

تاہم تاحال ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جلسے کی اجازت دینے یا نہ دینے کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ سامنے نہیں آیا۔

اس صورتحال کے باعث سیاسی حلقوں میں بے یقینی پائی جا رہی ہے، جبکہ پارٹی کارکنان انتظامی اجازت کے منتظر ہیں۔

Scroll to Top