گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتیں ایک بار پھر بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، جس کے باعث گھریلو بجٹ متاثر

گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتیں ایک بار پھر بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، جس کے باعث گھریلو بجٹ متاثر

گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتیں بلند ترین سطح پر، گھریلو بجٹ دباؤ میں آٹے میں معمولی کمی کے باوجود مہنگائی کا اثر برقرار ۔

ملک بھر کی اوپن مارکیٹ میں گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتیں ایک بار پھر بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں، جس کے باعث گھریلو بجٹ پر دباؤ بڑھ گیا ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق درجہ اول گھی 590 روپے اور کوکنگ آئل 595 روپے فی کلوگرام میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ درجہ دوم گھی 540 روپے اور درجہ سوم 470 روپے فی کلوگرام میں دستیاب ہے۔

دوسری جانب نجی کمپنیوں کی جانب سے آٹے کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق 5 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 70 سے 100 روپے تک کمی ہوئی ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق ڈیپارٹمنٹل اسٹورز پر 5 کلو آٹے کا تھیلا 790 روپے جبکہ چھوٹے ریٹیل اسٹورز پر یہی تھیلا 830 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

صارفین کا کہنا ہے کہ گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جبکہ آٹے میں معمولی کمی سے مجموعی مہنگائی کا دباؤ بدستور برقرار ہے۔

Scroll to Top