سونے کی قیمت میں بڑی کمی ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا ؟ جانئے

سونے کی قیمت میں بڑی کمی ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا ؟ جانئے

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس سے سرمایہ کاروں اور خریداروں میں تبدیلی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 1200 روپے سستا ہو گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 98 ہزار 962 روپے مقرر کی گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1029 روپے کی کمی دیکھی گئی، جس کے بعد 10 گرام سونا 4 لاکھ 27 ہزار 779 روپے کا ہو گیا ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری ہے، جہاں فی اونس سونا 12 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 766 ڈالر پر آ گیا ہے۔

Scroll to Top