مسجد الحرام میں زائرین کے لیے نئی سہولت متعارف

سعودی عرب میں مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ کی دیکھ بھال کی جنرل اتھارٹی نے زائرین کی سہولت کے لیے ایک جدید ڈیجیٹل سروس متعارف کرائی ہے۔

اس نئی سروس کے ذریعے زائرین اب صحن مطاف اور مسعی میں رش یا ازدحام کی صورتحال سے لمحہ بہ لمحہ باخبر رہ سکیں گے۔

اس سسٹم کی بدولت عمرہ زائرین کے لیے یہ فیصلہ کرنا آسان ہو جائے گا کہ وہ طواف اور سعی کے لیے کب اور کس راستے کا انتخاب کریں۔

ڈیجیٹل سروس میں رنگوں کے واضح اشاروں کا استعمال کیا گیا ہے جو زائرین کو ہجوم کی مانیٹرنگ کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

اس اقدام کا مقصد مسجد الحرام میں رش کو بہتر طریقے سے کنٹرول کرنا اور زائرین کو ایک آرام دہ تجربہ فراہم کرنا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ سروس مملکت کے وژن 2030 کے اہداف کا حصہ ہے تاکہ زائرین کو عالمی معیار کی سہولیات میسر ہوں۔

Scroll to Top