گلوبل سپر لیگ 2026 کا شیڈول جاری، لاہور قلندرز سمیت 5 ٹیمیں میدان میں اتریں گی

ویسٹ انڈیز کے شہر گیانا میں ہونے والی گلوبل سپر لیگ کا باضابطہ شیڈول جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق ٹورنامنٹ 23 جولائی سے یکم اگست تک کھیلا جائے گا۔

ایونٹ میں پاکستان کی معروف فرنچائز لاہور قلندرز سمیت مجموعی طور پر 5 ٹیمیں شرکت کریں گی۔

دیگر ٹیموں میں آسٹریلیا کی پرتھ اسکارچرز، متحدہ عرب امارات کی ڈیزرٹ وائپرز، امریکہ کی سان فرانسسکو یونیکورنز اور کیریبیئن پریمیئر لیگ کی ٹیم گیانا ایمیزون واریئرز شامل ہیں۔

شیڈول کے مطابق لاہور قلندرز اپنا پہلا میچ 23 جولائی کو پرتھ اسکارچرز کے خلاف کھیلے گی، جبکہ 24 جولائی کو اس کا مقابلہ ڈیزرٹ وائپرز سے ہوگا۔

لاہور قلندرز 26 جولائی کو گیانا ایمیزون واریئرز اور 29 جولائی کو سان فرانسسکو یونیکورنز کے خلاف میدان میں اترے گی۔

یہ بھی پڑھیں : سی سی پی او پشاور کا بڑا اقدام، شہریوں کے لیے ڈی آر سی دفتر فعال

ٹورنامنٹ کے فارمیٹ کے مطابق پوائنٹس ٹیبل میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم براہ راست فائنل کے لیے کوالیفائی کرے گی، جبکہ دوسری اور تیسری پوزیشن کی ٹیموں کے درمیان 31 جولائی کو کوالیفائر میچ کھیلا جائے گا۔

ایونٹ کا فائنل یکم اگست کو گیانا میں ہی کھیلا جائے گا، جہاں ٹائٹل کے لیے فیصلہ کن معرکہ ہوگا۔

Scroll to Top