افغان ہیکرز نے بھارتی میڈیا چینل ہیک کر لیا، خصوصی پیغام نشر کر دیا

افغان ہیکرز نے بھارتی میڈیا چینل ہیک کر لیا، خصوصی پیغام نشر کر دیا

افغان ہیکرز کی جانب سے ایک بھارتی میڈیا چینل پر سائبر حملہ کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے، جس کے دوران نشریات کو ہیک کر کے غیر معمولی اور سیاسی نوعیت کے پیغامات نشر کیے گئے۔

رپورٹس کے مطابق ہیکرز نے بھارتی میڈیا نیٹ ورک “ون انڈیا” کی نشریات کو نشانہ بنایا اور دورانِ نشریات اپنا خصوصی پیغام چلایا، جس سے ناظرین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

ذرائع کے مطابق ہیکرز کی جانب سے نشر کیے گئے پیغام میں طالبان کے بھارت کے ساتھ کسی بھی قسم کے تعلقات کو مسترد کیا گیا۔

واقعے کے بعد متعلقہ اداروں کی جانب سے سائبر حملے کی نوعیت اور سیکیورٹی نظام میں موجود ممکنہ خامیوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے، جبکہ چینل کی نشریات کو بحال کرنے کے لیے فوری اقدامات بھی کیے گئے۔

ماہرین کے مطابق اس قسم کے سائبر حملے نہ صرف میڈیا اداروں کی ساکھ کو متاثر کرتے ہیں بلکہ معلومات کی ترسیل کے نظام پر بھی سنگین سوالات اٹھاتے ہیں۔

Scroll to Top