وفاقی حکومت نے بیوروکریسی کی سطح پر اہم انتظامی تبدیلیاں کرتے ہوئے افسران کے تقرر و تبادلوں احکامات جاری کر دیے ہیں۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشنز کے مطابق افتخار احمد خان کو ڈپٹی سیکریٹری کابینہ ڈویژن اور محمد نقیب احمد کو ڈپٹی سیکریٹری بحری امور ڈویژن تعینات کیا گیا ہے ۔
اس طرح وزارت بحری امور کے موجودہ ڈپٹی سیکریٹری ظفر اقبال کو عہدے سے ہٹا کر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اعلامیہ کےمطابق تقرری کے منتظر گریڈ 19 کے افسر عظمت علی کی خدمات اب مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) سیکرٹریٹ کے سپرد کر دی گئی ہیں۔





