پاکستان ایل این جی لمیٹڈ (پی ایل ایل) کو ایل این جی کے 3 کارگوز کی اسپاٹ خریداری کے لیے عالمی کمپنیوں کی جانب سے بولیاں موصول ہوگئی ہیں۔
پی ایل ایل کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق، یہ ٹینڈرز 23 اپریل کو طلب کیے گئے تھے جن کی حتمی منظوری اب پاکستان ایل این جی بورڈ دے گا۔
موصولہ بولیوں کے مطابق، 27 سے 30 اپریل تک ایل این جی سپلائی کے لیے سب سے زیادہ یعنی 18.88 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی بولی دی گئی ہے۔
اسی طرح، مئی کے پہلے ہفتے (یکم سے 7 مئی) کے کارگو کے لیے 18.54 ڈالر اور 8 سے 14 مئی کی سپلائی کے لیے 17.99 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی بولی موصول ہوئی ہے۔
پاکستان نے اپریل اور مئی کی ضروریات پورا کرنے کے لیے ان 3 کارگوز کے لیے عالمی کمپنیوں سے بڈز طلب کی تھیں۔





