ایران متحداورمضبوط، امریکااوریورپ کےاتحادمیں دراڑپڑچکی ہے،مشیرایرانی سپریم لیڈر

مشرقِ وسطیٰ کی بدلتی صورتحال کے درمیان ایران اور امریکا کے درمیان لفظی جنگ میں شدت آ گئی ہے.

ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر علی اکبر ولایتی نے کہا ہے کہ ایران متحد اور مضبوطی سے کھڑا ہے، جبکہ امریکا اور یورپ کے اتحاد میں واضح دراڑ پڑ چکی ہے۔

 ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر علی اکبر ولایتی کا کہنا ہے کہ امریکی پالیسیوں کے باعث اس کے اتحادی بھی اس سے دور ہوتے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب امریکی صدر ایران کی قیادت پر شدید تنقید کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ایران میں اصل فیصلہ سازی کون کرتا ہے، یہ خود ایرانی بھی نہیں جانتے۔

یہ بھی پڑھیں: تمام کارڈزہمارےپاس ہیں ایرانی جب چاہیں ہم سےرابطہ کرسکتےہیں، صدر ٹرمپ

انہوں نے کہا کہ ایرانی قیادت اندرونی اختلافات کا شکار ہے اور ملک میں الجھن کی کیفیت پائی جاتی ہے، ٹرمپ نے ایک بار پھر زور دیا کہ ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اب یہ دیکھنا ہوگا کہ امریکا واقعی مذاکرات کے لیے سنجیدہ ہے یا نہیں، انہوں نے انکشاف کیا کہ ایران جنگ کے مستقل خاتمے کے لیے ایک فریم ورک بھی شیئر کر چکا ہے۔

Scroll to Top