شیر افضل مروت کی درخواست کی مخالفت نہیں کریں گے، ہم اس کی سزا بھگت چکے ہیں، رانا ثنا

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اگر شیر افضل مروت سہیل آفریدی کے خلاف درخواست دیتے ہیں تو حکومت اس کی مخالفت نہیں کرے گی۔

وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے حوالے سے ریمارکس دیے کہ انہیں اچھا بچہ یا سویٹ بوائے کہنا مناسب نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں اپنے صوبے کے معاملات پر توجہ دینی چاہیے۔

اسی گفتگو میں انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان سے متعلق بیانات پر امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ توقع ہے وہ پاکستان کی قیادت سے کیے گئے وعدوں کی پاسداری کریں گے۔

دوسری جانب ممبر قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماضی میں چیئرمین عمران خان کے کئی فیصلے غلط ثابت ہوئے، جن میں عثمان بزدار اور محمود خان کو وزرائے اعلیٰ بنانے اور اسمبلیوں سے استعفے دینے کا فیصلہ شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ہر اس نکتے کو اجاگر کریں گے جو ان کے مؤقف کی حمایت کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ علی امین گنڈاپور اگر وزیراعلیٰ کے عہدے کی خواہش رکھتے تو وہ استعفیٰ نہ دیتے۔ ان کے مطابق اس حوالے سے مختلف سیاسی اور غیر سیاسی حلقوں سے رابطے ہوئے، تاہم انہوں نے خود بھی مشورہ دیا تھا کہ استعفیٰ نہ دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں : رنگ روڈ پشاور، پی ٹی آئی احتجاج کے دوران کشیدگی، مظاہرین نے پولیس گاڑیوں اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ مجوزہ 28ویں آئینی ترمیم جلد لائی جا سکتی ہے، ممکنہ طور پر بجٹ سے قبل۔

ان کے مطابق اس ترمیم میں شامل نکات اہم اور بھاری نوعیت کے ہیں، جن میں پنجاب میں تین نئے صوبوں کی تشکیل اور ڈپٹی کمشنر کے کردار کو مزید مضبوط بنانے کی تجاویز شامل ہیں۔

Scroll to Top