عالمی و مقامی مارکیٹس میں سونا پھر نیچے آ گیا،فی تولہ کتنے کا ہوگیا ؟جانئے

عالمی و مقامی مارکیٹس میں سونا پھر نیچے آ گیا،فی تولہ کتنے کا ہوگیا ؟جانئے

عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں دو دن کی تیزی کے بعد سونے کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 89 ڈالر کمی کے بعد 4627 ڈالر پر آ گیا۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونا 8900 روپے سستا ہو کر 485,062 روپے پر پہنچ گیا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 7630 روپے کمی کے بعد 415,862 روپے ہو گئی۔

دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی ہے، جو 238 روپے کم ہو کر 7811 روپے پر آ گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے باعث قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں یہ تبدیلی دیکھنے میں آ رہی ہے۔

Scroll to Top