سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک افغان سرحد پر افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی بلا اشتعال جارحیت کے بعد پاک فوج نے بھرپور اور مؤثر جواب دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے آپریشن ’’غضب للحق‘‘ کے تحت افغان طالبان کی جارحیت کے خلاف کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے چمن سیکٹر میں متعدد چوکیوں کو تباہ کر دیا ہے۔
کارروائی کے دوران افغان طالبان کی سرشان، المرجان،گاڑی سمیت دیگر تنصیبات کو بھی کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔
سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاک فوج اور سکیورٹی فورسز کا دفاعِ وطن کے لیے عزم غیر متزلزل ہے۔ دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کے عزائم کو ناکام بنانے کے لیے آپریشن جاری رہے گا اور تمام مقررہ اہداف کے حصول تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔





