محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا سمیت ملک کے مختلف حصوں میں اگلے 2 سے 5 گھنٹوں کے دوران تیز بارش کی پیشگوئی کر دی ہے۔
خیبرپختونخوا کے اہم شہروں پشاور، نوشہرہ، کوہاٹ اور ایبٹ آباد کے ساتھ ساتھ آزاد کشمیر کے علاقوں مظفرآباد اور کوٹلی میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
اس طرح جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی کے علاوہ مری اور گردونواح میں بھی بادل برسنے کے لیے تیار ہیں جس سے موسم مزید خوشگوار ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع جن میں تلہ گنگ، خوشاب، سرگودھا، لیہ، بھکر، ملتان اور فیصل آباد شامل ہیں، وہاں بھی چند گھنٹوں میں بارش متوقع ہے۔
انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔





