وزیراعظم کا معاشی طور پر کمزور طبقے کیلئے بڑا اعلان

وزیراعظم کا معاشی طور پر کمزور طبقے کیلئے بڑا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف نے معاشی طور پر کمزور طبقے کو ریلیف کی فراہمی جاری رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے موٹر سائیکل سواروں، پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کی سبسڈی میں ایک ماہ کی توسیع کر دی ہے۔

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ سبسڈی میں اس توسیع کے بعد مسافر اور مال بردار گاڑیوں کے کرایوں میں کسی قسم کا اضافہ نہ کیا جائے۔

انہوں نے انتظامیہ کو حکم دیا کہ عوامی ریلیف کے ان اقدامات کی مؤثر نگرانی یقینی بنائی جائے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے صوبائی حکومتوں کے تعاون سے عام آدمی کیلئے اربوں روپے کا قومی ریلیف پیکیج فراہم کیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں جس قدر ممکن ہوسکا عوام کو ریلیف فراہم کرتے رہیں گے اور عام آدمی کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔

Scroll to Top