تیل کی قیمتوں سے متعلق بڑی خبر،اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کے بعد اب لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں بھی بڑا اضافہ کر دیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 17 روپے 3 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 287 روپے 54 پیسے مقرر ہو گئی ہے۔

دوسری جانب عوام کے لیے معمولی ریلیف بھی سامنے آیا ہے، جس کے تحت مٹی کا تیل 4 روپے 45 پیسے سستا کر دیا گیا ہے۔ مٹی کے تیل کی نئی قیمت اب 360 روپے 76 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں بھی بھاری اضافہ کیا تھا۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 19 روپے 39 پیسے بڑھنے کے بعد 399 روپے 58 پیسے تک پہنچ چکی ہے۔

پیٹرول کی قیمت میں بھی 6 روپے 51 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 399 روپے 86 پیسے فی لیٹر کی سطح پر آ گئی ہے۔ ایندھن کی قیمتوں میں اس مسلسل اضافے سے عوامی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

Scroll to Top