آتشبازی اور میوزک کے ساتھ بڑا ایونٹ، پیپلز پارٹی نے 9 مئی کو معرکہ حق منانے کا اعلان

کراچی میں پاکستان پیپلز پارٹی نے 9 مئی کو “جشن معرکہ حق” منانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت شہر بھر میں خصوصی تقریبات اور عوامی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی کی زیر صدارت کراچی میں ایک اجلاس ہوا جس میں اس پروگرام کی تفصیلات کو حتمی شکل دی گئی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ شہر کے مختلف علاقوں میں پاکستانی پرچم، پینا فلیکس اور اسٹالز لگائے جائیں گے جن کے ذریعے قومی افواج کی خدمات اور کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔

پارٹی رہنماؤں کے مطابق ان سرگرمیوں کا مقصد عوام میں قومی یکجہتی اور حب الوطنی کے جذبات کو فروغ دینا ہے۔

سعید غنی کے مطابق مرکزی تقریب کراچی کے سی ویو پر منعقد ہوگی، جس میں سندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ سمیت سندھ کابینہ کے اراکین، پارٹی کے مرکزی و صوبائی رہنما اور عوام کی بڑی تعداد شریک ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا میں پولیو وائرس نے ایک بار پھر سر اٹھا لیا، دو نئے کیسز رپورٹ

تقریب میں نامور گلوکار اپنی پرفارمنس پیش کریں گے جبکہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

پروگرام کے اختتام پر شاندار آتشبازی کا مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔ پارٹی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ یہ تقریبات پورے کراچی میں منعقد کی جائیں گی تاکہ زیادہ سے زیادہ عوام کو اس سرگرمی میں شامل کیا جا سکے اور قومی جذبے کو مزید تقویت دی جا سکے۔

Scroll to Top