صدر مملکت چین کا کامیاب 5 روزہ دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے

صدر مملکت چین کا کامیاب 5 روزہ دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے

صدرمملکت آصف علی زرداری چین کا 5 روزہ دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے، اہم معاہدوں پر دستخط

تفصیلات کے مطابق صدرمملکت آصف علی زرداری چین کا 5 روزہ سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد پاکستان واپس پہنچ گئے۔ روانگی کے موقع پر سانیا ایئرپورٹ پر کمیونسٹ پارٹی کے سینئر رہنما وانگ چیانگ نے صدرِ مملکت کو الوداع کیا۔ اس دورے کے دوران پاکستان اور چائنہ کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے اہم پیش رفت ہوئی۔

دورے کے دوران تعمیراتی مشینری، صحت اور میڈیکل ٹیکنالوجی کے شعبوں میں متعدد معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔ ان معاہدوں میں سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور متعلقہ چینی حکام نے بھی شرکت کی، جبکہ دستخطی تقریب میں صدر آصف علی زرداری خود بھی موجود تھے۔

اس موقع پر پاک چین دوستی کے 75 سال مکمل ہونے پر مبنی ایک خصوصی دستاویزی فلم بھی پیش کی گئی، جس میں دونوں ممالک کے دیرینہ تعلقات کو اجاگر کیا گیا۔

حکام کے مطابق ان معاہدوں کے تحت سہ فریقی تعاون کے ذریعے China-Pakistan Economic Corridor سے متعلق تعمیراتی مشینری اور آلات کی فراہمی کو مزید فروغ ملے گا، جس سے دونوں ممالک کے اقتصادی تعلقات مضبوط ہونے کی توقع ہے۔

Scroll to Top