خیبرپختونخوا نے گڈ گورننس میں سبقت حاصل کر لی، مگر کیسے؟ مشیر خزانہ مزمل اسلم کا بڑا دعویٰ سامنے آ گیا

خیبرپختونخوا نے گڈ گورننس میں سبقت حاصل کر لی، مگر کیسے؟ مشیر خزانہ مزمل اسلم کا بڑا دعویٰ سامنے آ گیا

مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کابینہ اجلاسوں اور گڈ گورننس سے متعلق اہم بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا نے گڈ گورننس کے میدان میں دیگر صوبوں پر سبقت حاصل کر لی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 8 فروری 2024 سے اب تک خیبرپختونخوا کابینہ کے 52 اجلاس منعقد ہو چکے ہیں، جو باقی صوبوں کے مقابلے میں زیادہ ہیں۔ ان کے مطابق پنجاب حکومت کے 32 کابینہ اجلاس ہوئے، سندھ حکومت کے 40 سے 50 جبکہ بلوچستان میں 30 سے بھی کم اجلاس منعقد ہوئے ہیں۔

مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت انقلابی اصلاحات اور مؤثر اقدامات پر یقین رکھتی ہے، اور یہی تسلسل بہتر گورننس کی جانب پیش رفت کا باعث بن رہا ہے۔

Scroll to Top