تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی کا رجحان، امریکی کروڈ آئل مزید سستا ہوگیا

تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی کا رجحان، امریکی کروڈ آئل مزید سستا ہوگیا

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے اور حالیہ کاروباری سیشن میں بھی استحکام نہ دیکھا جا سکا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی کروڈ آئل کی قیمت میں 2 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد یہ 104 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے۔ اسی طرح برطانوی برینٹ خام تیل کی قیمت بھی ڈیڑھ فیصد کمی کے بعد 113 ڈالر فی بیرل تک گر گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی توانائی مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال اور معاشی عوامل کے باعث تیل کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے۔

دوسری جانب عالمی اسٹاک مارکیٹس میں بھی ملا جلا رجحان برقرار ہے۔ جنوبی کوریا کی اسٹاک مارکیٹ میں انڈیکس میں 5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ جاپان کی مارکیٹ میں 0.38 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

اس کے برعکس بھارت، ہانگ کانگ، ملائیشیا اور نیوزی لینڈ کی اسٹاک مارکیٹس میں مندی کا رجحان رہا، جس سے عالمی سرمایہ کاروں میں محتاط رویہ پایا جا رہا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی منڈیوں میں یہ اتار چڑھاؤ آئندہ دنوں میں بھی جاری رہنے کا امکان ہے۔

Scroll to Top