پشاور میں امریکی قونصل خانہ بند کرنے کا اعلان

پشاور میں امریکی قونصل خانہ بند کرنے کا اعلان

امریکی محکمہ خارجہ نے پشاور میں قائم امریکی قونصل خانے کو بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ حکام کے مطابق یہ فیصلہ سفارتی عملے کی سلامتی کو یقینی بنانے اور وسائل کے مؤثر استعمال کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا سے متعلق سفارتی امور اب اسلام آباد میں موجود امریکی سفارتخانے کے ذریعے انجام دیے جائیں گے۔ اس تبدیلی کے باوجود پاکستان میں امریکی پالیسی ترجیحات میں کوئی فرق نہیں آئے گا۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق پشاور میں موجودگی میں کمی کے باوجود خیبر پختونخوا کی حکومت اور عوام کے ساتھ روابط برقرار رکھے جائیں گے۔ ان روابط کا مقصد اقتصادی تعاون کو فروغ دینا، علاقائی سلامتی کو مضبوط بنانا اور دوطرفہ مفادات کو آگے بڑھانا ہے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان میں امریکی مشن اسلام آباد، کراچی اور لاہور میں موجود اپنے سفارتی دفاتر کے ذریعے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے کام جاری رکھے گا۔

Scroll to Top