تین دن کی کمی کے بعد سونا پھر مہنگا،فی تولہ کتنے کا ہوگیا ؟ جانئے

تین دن کی کمی کے بعد سونا پھر مہنگا،فی تولہ کتنے کا ہوگیا ؟ جانئے

تین روز کی مسلسل کمی کے بعد عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد مارکیٹ میں ایک بار پھر ہلچل دیکھنے میں آ رہی ہے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونا 11 ہزار 100 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 88 ہزار 962 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 9 ہزار 517 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 19 ہزار 206 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے، جہاں فی تولہ چاندی 223 روپے مہنگی ہو کر 8 ہزار 72 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 111 ڈالر کے اضافے کے بعد فی اونس سونا 4 ہزار 666 ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال اور سرمایہ کاری کے رجحان میں تبدیلی کے باعث سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری رہنے کا امکان ہے۔

Scroll to Top